پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

چنیوٹ ( آن لائن ) صوبہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں24 دسمبر سے شروع ہوں گی۔صوبہ بھر کے سکولز اور کالجز موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث 24 دسمبر سے 10 جنوری 2021 تک مکمل طور پر بند رہیں گئے اور کوئی آن لائن تدریسی عمل بھی نہیں ہو گا۔صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں مکمل

چھٹیاںنہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی اور ان چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم کے افسران ان سکولز اور کالجز کے خلاف کاروائی کریں گے جو حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کریں گئے۔یاد رہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے 26 نومبر سے بند ہیں اور اس دوران آن لائن تدریس کا سلسلہ جاری ہے جوکہ 23 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.