7 سیٹر گلوری 580 متعارف : اس کی خصوصیات اور قیمت کیا ہے؟ نئی کاروں کے شوقین پاکستانیوں کے کام کی خبر آگئی

کراچی(ویب ڈیسک) گاڑیوں کے شائقین کے لیے خوشخبری ، جدید ترین اور بے شمار خصوصیات کی حامل 7 سیٹر گلوری 580 متعارف کروا دی گئی ، اس ضمن میں کراچی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اس گاڑی کو متعارف کروانے کا مقصد ایسی گاڑی مارکیٹ میں لانا ہے جو ہر کسی کے لیے حیرت انگیز اور کام

کی سواری ثابت ہو سکے ۔ گلوری 580 پرو ایک شاہانہ انٹیرئیر والی کار ہے جو یقیناً صارفبن کے دل جیت لے گی ۔ پاکستان میں اس شاندار گاڑی کی قیمت 37 لاکھ سے 45 لاکھ کے درمیان رکھی گئی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے توجہ طلب خبر آ گئی ہے کیونکہ پاکستان میں موٹر انڈسٹری میں راج کرنے والی ٹیوٹا انڈس موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ” ٹیوٹا آلٹس “ میں تبدیلیوں کے ساتھ اس کی نئی قیمت کا اعلان کر دیاہے ، گاڑی کو ” ٹیوٹا آلٹس ایکس پیکج “ کا نام دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل انڈس موٹرز کے سی ای او علی جمالی نے گاڑی کو متعارف کروانے کی خبر سنائی تھی ، ان کا کہناتھا کہ کمپنی اپنی 1.6 لیٹر اور 1.8 لیٹر آلٹس گرینڈی میں آئندہ سال کچھ تبدیلیاں لائے گی ، نئی گاڑی کو ” کورولا ایکس پیکج “ کانام دیا جائے گا جس میں کچھ آپشنز مزید بڑھائے جائیں گے اور ماڈل میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی ۔ کمپنی کی جانب سے ممکنہ طور پر اپنی گاڑی میں مکمل انٹیر یئر کالے رنگ کا دیا جا سکتاہے جبکہ اس میں نئی باڈی کٹ کے ساتھ سینسر بھی لگائے جائیں گے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کالے رنگ کے انٹیریئر کا آپشن صرف ٹاپ آف دی لائن 1.8 لیٹر آٹومیٹک آلٹس کیلئے مختص ہو گا ۔ کمپنی کی جانب سے گاڑی کی قیمتوں میں 60 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے ۔کورولا 1.6 لیٹر ایم ٹی ماڈل کی قیمت میں 60 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیاہے ، نئی قیمت 32 لاکھ 19 ہزار ہو گی ، کورولا 1.6 لیٹر اے ٹی ماڈل کی قیمت میں بھی 60 ہزار بڑھا یا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 33 لاکھ 69 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔کورولا 1.8 لیٹر ایم ٹی اور کورولا 1.8 لیٹر سی وی ٹی ماڈل کی قیمتوں میں 70 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جن کی نئی قیمتیں 35 لاکھ 49 ہزار اور 36 لاکھ 99 ہزار ہوں گی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.