عمران خان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تو 300 کنال کا گھر کیسے چلتا ہے؟کپتان کے خلاف ایسی آواز بلند ہو گئی کہ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

کراچی(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تو 300 کنال کا گھر کیسے چلتا ہے؟اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاستدانوں کی نہیں، چوروں کی جماعت ہے۔ تمام پابندیوں کے باوجود ملتان کا جلسہ کامیاب بنایا، رکاوٹوں کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں باہر نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام گرفتاریوں اور جبر سے گھبرا کر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کوعوام نظرنہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا، حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے۔ عوام کے معاملات سے حکومت لاتعلق ہوگئی ہے۔ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ حکومت کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو گا، ہماری نظریں اب لاہور کے جلسے پر ہوں گی۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ کامیاب جلسے پر یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں نے بہت قربانی دی۔یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پولیس گردی کا نشانہ بنے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکنوں نے خلوص کا مظاہرہ کیا،مشکل حالات میں قاسم باغ تک پہنچے۔ آج بھی کہتاہوں حکومت ناکام اور نااہل ہے ،ہم کسی سے گھبرائے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں طے ہوگی۔ اجلاس میں تمام زمینی حقائق پر غور کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی کو کشمیر دے دیا اب اسرائیل کو فلسطین دے رہے ہیں۔ قبلہ اول امانت ہے اور اسے حضرت عمرؓ نے حاصل کیا۔ امت کو فلسطین کی آزادی کی بات کرنی چاہیے۔آج اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.