برفباری ، بارش اور شدید دھند، محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام کے لئے اہم خبر آ گئی بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا، پہاڑی علاقوں کی برفانی ہوائیں معتدل موسم والے علاقوں کا بھی رخ کریں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے راستے ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے۔ نئے سلسلے کے باعث

بلوچستان، خیبرپختوںخواہ اور گلگت ریجن کے کئی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا۔ جبکہ کئی علاقوں میں بارش بھی ہو رہی۔ بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بتایا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں کی برفانی ہوائیں معتدل موسم والے علاقوں کا بھی رخ کریں گی۔ کوئٹہ پہنچنے والی سائبیرین ہوائیں کراچی کا رخ کریں گی جس سے شہر قائد میں سردی کا 7 سال ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اسلام آباد سمیت بالائی،وسطی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بروز اتوار شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ایک نیا چھوٹا سسٹم لاہور میں داخل ہوچکا ہے۔ جس سے بارش کا امکان ہے جبکہ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ بادل چھائے رہنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا جس سے دھند اور سموگ میں کسی حد تک کمی واقعہ ہونے کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *