شدید بارش ، برفباری اور کڑاکے کی سردی۔۔ آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ عوام یہ خبر لازمی پڑھ لیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں

میں موسم سرد اور خشک م رہا جب کہ شمالی بلو چستان ،شمالی علا قہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد ر ہا۔ تا ہم ا س دوران بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر کے علا قوں میں با رش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش :پنجاب: خیبر پختونخواہ: مالم جبہ 04، بالاکوٹ 01 کشمیر: گڑھی دوپٹہ04، مظفرآباد (سٹی، ائیر پورٹ 02) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج کے دن ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: قلات میں منفی 12، لہہ میں منفی 10، کالام ،کوئٹہ میں منفی 09 ،گوپس منفی 08 ، پلوامہ ،بارہ مو لہ ،استور، دالبندین منفی 06 ،پارا چنار، مالم جبہ ، ژوب میں منفی 05 ، ہنزہ ، بگروٹ ،سکردو میں منفی 04 ،چترال ،مری اور بنوں میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *