2021میں دنیا میں کیا کیا تبدیلیاں رونما ہونیوالی ہیں؟ باباوانگا کی کچھ خوشگوار اور کچھ خوفناک پیشنگوئیاں

بلغاریہ (پی این آئی ) بلغاریہ کی مشہور خاتون آنحجہانی نجومی بابا وانگا کا نام دنیا بھر میں مقبول ہیں جنہوں نے بہت سے تباہ کن واقعات کی پیشگوئی کی، ان کی کئی پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں جب کہ کچھ پیشگوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔نجومی بابا وانگا نے 2021 کے حوالے سے بھی خطرناک پیشگوئیاں کی ہیں۔نجومی بابا وانگا نے پیشگوئی کی

تھی کہ 2021 میں دنیا میں مصائب اور حادثات بڑھیں گے۔دنیا کو دکھوں کا سامنا ہو گا جو انسانی راہ کو تبدیل کر دے گا،انہوں نے کہا کہ ایک طاقتور اژدہا پوری انسانیت کو لپیٹ میں لے گا۔اور تین عفریت مل کر ایک ہو جائیں گے۔بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق یہاں ڈریگن کا مطلب چینی معیشت اور اس کا پھیلاؤ بھی ہو سکتا ہے۔نجومی بابا وانگا کے مطابق 2021 میں لوگ اپنے عقائد اور مذاہب کی بنیاد پر سخت تقسیم سے گزریں گے اور روسی صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔تاہم انہوں نے عجیب و غریب پیشگوئی کی ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک غیر معمولی دماغی و نفسیاتی عارضے کا شکار ہوں گے۔بابا وانگا کے مطابق دنیا کا خاتمہ 51صدی عیسوی میں ہو گا۔انہوں نے سال 2021 کے کہا تھا کہ وہ 5 پھر 100 اور اس کے بعد بہت سارے صفر والے اعداد دیکھ رہی ہیں۔اسی سال کے لیے انہوں نے ایک اچھی پیشگوئی بھی کی ہے کہ انسانیت کو لاحق دیرینہ مرض کینسر کا شافی علاج دریافت ہو جائے گا۔سورج کے حصول کے انقلابی راستے کھلیں گے۔واضح رہے کہ بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا نے کئی سال قبل کچھ ہوش رُبا پیشن گوئیاں کی تھیں جن میں سے اب تک کئی پیشن گوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں۔نابینا خاتون بابا وانگا نے مرنے سے قبل پیشن گوئی کی تھی کہ 2019ء کو قدرتی آفات گھیرے رکھیں گی، جبکہ دنیا کے دو رہنماؤں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے۔انہوں نے پیشن گوئی کی تھی کہ 2004ء کی طرح ایک اور سونامی ایشیاء کو نشانہ بنائے گا جس میں پاکستان،

بھارت، انڈونیشیا، جاپان سمیت کئی ملکوں کا صفایا ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ بلغاریہ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا کا اصلی نام وانژلیا پاندوا دیمیتروا تھا جو 12 سال کی عمر تک ایک عام سی زندگی بسر کر رہی تھیں لیکن پھر وہ ایک پُراسرار بگولے کی زَد میں آ کر گم ہو گئیں اور کئی دنوں کے بعد اپنے خاندان کو ملیں ۔ان کی آنکھوں میں مٹی بھر جانے کی وجہ سے اُن کی بصارت کم ہوتی چلی گئی۔لیکن اس کے باوجود وہ کافی کچھ دیکھ سکتی تھیں اور پیشین گوئیاں کر کے لوگوں کی مدد کرتی تھیں۔ نابینا خاتون بابا وانگا خود تو 1996ء میں انتقال کر گئی تھیں لیکن مرنے سے پہلے آنے والی کئی دہائیوں کی پیش گوئیاں کر گئیں۔ انہوں نے 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے اور 2004ء میں آنے والے سونامی، سیاہ فام امریکی شہری کے امریکی صدر بننے اور 2010ء میں عرب دنیا میں تحریکوں کی پیشن گوئی کی تھیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *