مسلم لیگ ن میں بغاوت! ایاز صادق نے بھی اپنا فیصلہ سُنا دیا، مریم نواز سخت پریشان

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر پرویز ملک کی جانب سے اپنے عہدے سے علیحدگی کے بعد ن لیگ لاہور کے صدر کیلئے نئے نام پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک نے اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، انہوں نے اپنی صحت کی خرابی کے

باعث مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کی ہے۔ پرویز ملک کی علیحدگی کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ن لیگ لاہور کے صدر کے عہدے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے بھی عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی اور کہا کہ ان کی زیادہ توجہ حلقے اور دیگر مسائل پر ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ یہ عہدہ کسی نوجوان رہنما کو دیا جانا چاہیے۔ پرویز ملک کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کے مطابق ان کے شوہر گزشتہ 20 سال سے لاہور کی صدارت سنبھالے ہوئے تھے لیکن اب ان کی صحت انہیں اس کی اجازت نہیں دیتی، انہوں نے اپنے فیصلے سے پارٹی قیادت کو لاہور جلسے سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔ دوسری جانب 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر رہنماؤں کے انکار کے بعد مسلم لیگ ن نے لاہور کے صدر کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے رانا مشہود، میاں مرغوب، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر رہنماؤں کے نام زیر غور ہیں۔ بعض لیگی رہنماؤں نے اس حوالے سے لابنگ بھی شروع کردی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.