مریم نواز کی چھوٹی بہن کے حوالے سے پریشان کن خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) نیب نے مریم نواز کے بعد اسماء نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس شامل تفتیش کر لیا .تفصیلات کے مطابق نیب نے مریم نواز کے بعد اسماء نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس شامل تفتیش کر لیا ،نیب ذرائع کے مطابق اسما نواز کو چوہدری شوگر مل سے اس وقت منافع ملتا رہا ۔نیب ذرائع کا کہناتھا کہ

جب مل کروڑوں روپے نقصان میں جا رہی تھی ، اسما نواز کے اثاثوں میں غیر یقینی طور پر مسلسل اضافہ ہوتا گیا ۔جب کہ ان کے کوئی بھی ذرائع آمدن نہیں تھے ۔ اسما نواز 2000،01 میں چوہدری شوگر مل سے 11 لاکھ 28 ہزار کا پرافٹ ملا۔نیب دستا ویزات کے مطابق چوہدری شوگر مل اس سال 13 کروڑ 11 لاکھ سے زائد کے نقصان میں جا رہی تھی، مریم نواز کی چھوٹی بہن اسماء نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرن میں بھی مشکوک ہیں۔ اسماء نواز کے اثاثوں میں غیر یقینی طور پر مسلسل اضافہ ہوتا گیا جب کہ انکا سورس، آف انکم کچھ نہیں تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی اور مریم نواز کی چھوٹی بہن اسماء نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزار تھے، 1993 میں اسماء نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *