نامور لیگی رہنماء کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگی رہنما ء اور سابق پارلیمانی سیکرٹری ماہی گیری مدثر قیوم ناہرا کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا ہے،مدثر قیوم ناہرہ ، انکے بھائی موجودہ ایم این اے اظہر قیوم ناہرہ اور والد سلطان احمد ناہرہ کے خلاف ڈی سی گجرانوالہ نے اینٹی کرپشن کو پرچہ درج کرنے کا ریفرنس بھیجا تھا۔

ڈی سی گجرانوالہ کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر 267 کنال سے زائد سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا تھا، ملزمان نے حلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے موضع متوکے بھونکے میں 267 کنال سے زائد سرکاری زمین پر عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا تھا. ڈی سی گجرانوالہ لیفٹینٹ (ر) سہیل اشرف نے اینٹی کرپشن کو سلطان احمد ناہرہ، مدثر ناہرہ، اظہر قیوم ناہرہ ، شہباز چٹھہ اور محکمہ مال کے افسران کے خلاف پرچہ کی استدعا کی تھی تاوان کی مد میں ملزمان سے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد پینل رینٹ وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرایا جائے گا ،۔ اس حوالے سے ڈی سی گجرانوالہ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پنجاب بھر میں بلا امتیاز قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ محکموں کی زمہ داری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.