پاکستانی تیار رہیں ! اگلے 3سے 4مسلسل کیا کام ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اعلان کر دیا گیا

کراچی(روزنامہ اوصاف)کراچی میں سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز تک سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی نئی لہر نے درجہ حرارت مزید 2 درجے گرادیا۔ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا

جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کوئٹہ کی جانب سے 10 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی حالیہ لہر مزید تین سے چار روز جاری رہ سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.