شیخ صاحب : ایاز صادق کو چھوڑو اپنے گریبان میں جھانکو ۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر ریلوے کو رانا ثنا اللہ کا زبردست مشورہ

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیرریلوے شیخ رشید کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید ایاز صادق کے بجائے ریلوے کے اشاروں پر نظر رکھے تاکہ حادثات نہ ہوں ،ریلوے کے اشاروں پر نظر رکھتے تو سینکڑوں مسافر اپنی جان سے نہ جاتے ۔ شیخ رشید

کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ شیخ رشید ریلوے کے 50 ارب خسارے پر نظر رکھے جو ڈینجرس اشار ے کررہا ہے شیخ رشید کی ساری زندگی اشاروں پر گزری ہے دیکھنا ہے تو مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے اشارے دیکھو دیکھنا ہے تو ٹماٹر، روٹی، آٹا اور چینی کی قیمت کے اشارے دیکھو غیرملکی ایجنڈے کے لئے فارن فنڈنگ کے اربوں کھربوں آئے پاکستان میں تباہی کے لئے فارن فنڈنگ کس کے اشارے پر ہوئی؟ ریکارڈ سامنے آئے تو قوم کو پتہ چل جائے شیخ رشید بتائے کہ کس کے اشارے پر ملک میں اٹیک کا بیان دیاتھا؟ عمران نیازی اور اس کے چپڑاسی کو عوام کے اشارے نظر نہیں آرہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.