بریکنگ نیوز:تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے سربراہ انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ وفات پا گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک کے سربراہ خادم حسین رضوی گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے.جمعرات کے روز ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

رہنما تحریک لبیک عنایت الحق قادری کا کہنا ہے کہ لاہور میں خادم رضوی کا انتقال ہو چکا ہے، اس حوالے سے قریبی افراد نے تصدیق کی ہے ۔ خادم حسین رضوی کل ہی اسلام آباد سے واپس لاہور آئے تھے، اسلام آباد میں بھی ان کی طبیعت خراب تھی، ان کے جنازے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *