’’ شہباز شریف کے آفس کے 2 ملازمین پکڑے گئے جو۔۔۔ ‘‘ وزیر اعظم عمران خان کا منصور علی خان کو انٹرویو، میرے کپتان کہنے والے صحافی کو سب کچھ بتا دیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کےآفس کے2ملازم پکڑےگئےجن کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپےآرہا تھا، کسی حکومتی رکن پر الزام کی آئی بی سےتحقیقات کراتاہوں ،انویسٹی گیشن چل رہی ہے ،اداروں میں مداخلت نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کےخلاف ایف آئی آردرج ہوئی ،فردوس عاشق اعوان پرکرپشن کا کیس نہیں تھا،فردوس عاشق اعوان کے ہمارے ایک دو لوگوں سے پرابلم تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق چل رہے ہیں انویسٹی گیشن میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی، چینی کے کارٹل پر پہلے بار ایسی انویسٹی گیشن ہوئی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے 23 پٹیشنزفائل کیں ،2018کے الیکشن میں ن لیگ اور پی پی نے24پٹیشنز فائل کیں ،2013 کے الیکشن میں 133حلقوں کے خلاف پٹیشن فائل کی گئی.
الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فافن نےکہا2018کےالیکشن2013کےمقابلےمیں بہترتھے، فافن آزادادارہ ہے،فیٹف سےمتعلق قانونی سازی کے معاملے پر انھوں نےہمیں32شقیں تھمادیں گئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.