فردوس عاشق اعوان کس کی پرچی پر آئیں

فردوس عاشق اعوان کس کی پرچی پر آئیں؟ شاہد مسعود کا تہلکہ خیز دعویٰ
اسلام آباد (آن لائن) تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اور عثمان بزدار کی پرچی ایک ہی ہے۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کی چھٹی اور فردوس عاشق اعوان کی واپسی ہوئی ہے۔ وہ مرکز میں آنا چاہ رہی تھیں لیکن وزیر اعظم نے انہیں پنجاب میں بھیجا ہے، وہ بہت مضبوط ہیں اور ایسے ہی نہیں جانے والی۔انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کی بھی وہی پرچی ہے جو عثمان بزدار کی ہے، جس پرچی پر بزدار صاحب آئے ہوئے ہیں وہ پرچی بہت بڑی ہے۔ عثمان بزدار لاڈلے نہیں ہیں، وہ ’ان‘ کی پرچی سے آئے ہیں، یہ وہی پرچی ہے جن کے بارے میں عمران خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان سے مشاورت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے وزیر اعظم عمران خان نے ایک جرمن میگزین کو انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ہر معاملے پر اپنی بیوی سے مشاورت کرتے ہیں، اور وہ کوئی بیوقوف ہی ہوگا جو اپنی بیوی سے مشورہ نہیں لیتا، بشریٰ بی بی ان کی روح کی ساتھی ہیں اور ان کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.