ساتویں کلاس کے بچے نے پڑوس میں کیا کردیا

نوئڈا(نیوز ڈیسک) بھارتی معاشرے میں جناسی جرائم کا جن ایسا بے قابو ہوا ہے کہ اب چھوٹی عمر کے بچے بھی جناسی مجرم بننے لگے ہیں۔ نوئڈا شہر میں پیش آنے والا لرزہ خیز واقعہ ایک ایسی ہی عبرتناک مثال ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پیر کے روز سیکٹر 73 کے علاقے میں ساتویں جماعت کے لڑکے نے اپنے

ہمسائے کی چار سالہ بیٹی کو نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کے وقت لڑکے کے والدین محنت مزدوری کے لیے گھر سے باہر تھے جبکہ کمسن بچی بھی گھر میں اکیلی تھی۔ اس کے والدین اسے بڑی بہن کے ساتھ چھوڑ کر کام پر گئے ہوئے تھے۔ جب کچھ وقت کے لئے بڑی بہن گھر سے باہر گئی تو لڑکے نے کمسن بچی کو اکیلا پا کر ٹافی کا لالچ دے کر اپنے گھر بلا لیا اور اسے اپنی خواہش کا نشانہ بنا ڈالا۔ جب بچی اپنے گھر واپس گئی تو درد کے باعث رو رہی تھی۔ اس کی والدہ گھر واپس آئی تو اس نے سارا ماجرا اس کے سامنے بیان کر دیا۔ والدہ کی شکایت پر پولیس نے لڑکے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے سچ اگل دیا۔ ملزم کو بچوں کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے ریمانڈ ہوم بھیج دیا گیا ہے۔ طبی معائنے میں بھی بچی سے سچائی ثابت ہو چکی ہے اور ملزم لڑکے خلاف بھارتی قانون کی دفعہ 377 کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جا رہی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *