سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے تو سیاست کا کیا حال ہوگا؟شیخ رشید نے فضل الرحمان کو نشانے پر رکھ لیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ان جلسوں سے وزیراعظم عمران خان جانے والے نہیں وہ اپنے 5سال پورے کریں گے۔

فضل الرحمان نے لاٹھی کی بات لاٹھی سے کرنے کی بات کی،میں ان سے کہتا ہوں کی فضل الرحمان صاحب بات لاٹھی کی نہیں بلکہ قانون کی بالادستی کی ہے۔فضل الرحمان بند گلی میں داخلے کی کوشش کر رہے ہیں ،سیاسی اناڑی اگر ڈرائیونگ کرے گا تو حادثات تو ہوں گے۔
شیخ رشید نے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف دونوں کے بیانیے میں بہت واضح فرق ہے ۔ان کی جماعت میں بھی بہت سارے لوگ نہیں چاہتے کہ اداروں کا نام لے کر سیاست کی جائے۔دنیا بھر کی سیاست میں اداروں کا کردار ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.