قیمت 200روپے فی درجن : انڈوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں انڈوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ،کوئٹہ میں انڈے فی درجن 200روپے سے کم نہ ہوسکے شہریوں نے آج سے انڈوں کا بائیکا ٹ کرنے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں گزشتہ کئی دنوں سے انڈوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد شہر میں

انڈے 200روپے فی درجن فروخت کئے جا رہے ہیں جسکے بعد شہریوں کی بڑی تعداد انڈے کھانے سے قاصر ہے۔شہریوں کی جانب سے انڈوں کی قیمت میں کمی نہ آنے کے بعد آج سے پانچ نومبر تک انڈوں کی خریداری کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ انڈوں کی قیمتوں میں ناجائز اضافےکی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.