بریکنگ نیوز:(ن)لیگ کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ۔۔۔!!!ایک اور اہم ترین رہنما گرفتار

ملتان (ویب ڈیسک)چونیاں سے مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے احسن رضا خان گرفتار کر لیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سابق ایم پی اے احسن رضا خان 2 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کےمطابق ملزم کو جیو فینسنگ کر کے رشکئی انٹرچینج مردان سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم احسن رضا خان اینٹی کرپشن ٹیم کو دیکھ کرگاڑی چھوڑ کرفرار ہو رہے تھے۔احسن رضا خان پر چونیاں میں غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاسنگ سوسائٹی بنانے کا الزام ہے۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہےکہ ملزم نے گورنمنٹ اسپتال کنگن پور کی ایک ایکڑ زمین پر2 دکانیں تعمیر کی تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر کو بھی محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیاتھا۔ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)بلال بٹ نے بتایا کہ سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو چوک کمہاراں پر واقع ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے اینٹی کرپشن دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل حکومت خوف کا شکار ہے جس کی وجہ سے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ذرائع اینٹی کرپشن کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ عبدالغفار ڈوگر کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *