بریکنگ نیوز: وہی ہوا جسکا اندیشہ تھا۔۔۔!! پنجاب میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) وہی ہوا جسکا اندیشہ تھا، کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈی ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ زیادہ کیسز رپورٹ ہونے اور ٹیسٹ مثبت آنے والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کیاگیا۔
بتا گیا ہے کہ لاہور کے 26 جبکہ راولپنڈی کے 15، ملتان کے7، لیہ کے5، سرگودھا کے 4، گوجرانوالہ کے 3، فیصل آباد کے4، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے3، میانوالی کے 2 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقوں میں عسکری10 میں سیکٹر سی اینڈ ڈی جبکہ واپڈا ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن میں غوری بلاک، عمر بلاک، شاہین، بلاک، سفاری بلاک، گل مہر بلاک، بابر بلاک، اوور سیز بلاک شامل ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.