نہیں دے گا تو وہ مستعفی ہوجائیں گے

”اگر نوکریاں نہیں دے سکا تو پھر ۔۔۔“زلفی بخاری نے اعلان کر دیا
اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ آنے والے تین سال میں سب سے زیادہ نوکریاں محکمہ سیاحت دے گا‘ نہیں دے گا تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔

عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم گلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔ذلفی بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں10سیاحتی مقامات بنائیں گے۔ گلگت بلتستان کے علاقوں کو ملانے کیلئے ایکسپریس ویز بنائے جارہے ہیں۔گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے علاقے میں خوشحالی آئے گی۔زلفی بخاری کا کہناتھاکہ بلاول کا دعویٰ ہے ایک زمانے میں پیپلز پارٹی نے اتنی نوکریاں دیں کہ لوگ کم پڑگئے ، یہاں تو لوگ ہی لوگ ہیں ، نوکریاں نظر نہیں آرہیں‘ ن لیگ نے جیسے ملک کے خزانے پر ڈاکا ڈالا ویسے ہی آپ کی زمینوں پر ڈاکا ڈالا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *