بینک سے پیسے نکلوانے والے شہریوں کیلئے احسن اقدام۔۔۔ پولیس نے بہترین پلان متعارف کروا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور پولیس نے بینک سے پیسے لے کر نکلنے والوں کی حفاظت کے لیے زبردست فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کی مطابق لاہور پولیس نے بینک سے پیسے نکلوانے والوں کو ڈکیتی سے بچانے کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے،پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی شخص بینک سے 10لاکھ کی

رقم نکلوائے تو بینک سے باہر نکلنے سے پہلے بینک انتظامیہ پولیس کو آگاہ کردے تاکہ اس شخص کو باحفاظت اس کی منزل تک پہنچایا جا سکے۔اب تک بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کے ساتھ ڈکیتی کی کافی وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں اسی لیے لاہور پولیس نے یہ اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے کہا ہے کہ بینکوں کے باہر ڈکیتی کے مقدمات میں جو لوگ ملوث ہیں ان کو بھی تفدیش میں شامل کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بینک سے نکلنے والے افراد بالکل غیر محفوظ ہو گئے ہیں اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی ایوسٹی گیشن لاہور نے تمام بینکوں کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں ہدایات دیں کہ جب کوئی شخص 10لاکھ روپے بینک سے لے کر نکلے تو فوری پولیس کو اطلاع کریں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.