پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش سے رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا سندھ پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش سے رابطہ ، شاباش دی, دل چاہ رہا ہے کہ تمارا ماتھا چُوم لوں، تمہیں گلے لگا لوں۔ وزیراعظم کی اے ایس آئی سے گفتگو

اسلام آباد ( 14 نومبر 2020ء) : کشمور میں چار سالہ بچی سے زیاد-تی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے اے ایس آئی محمد بخش سے رابطہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملز-م کی گرفتا-ری پر بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی محمد بخش کو شاباش دی۔ وزیراعظم عمران خان نے محمد بخش سے گفتگو میں کہا کہ دل چاہ رہا ہے تمہارا ماتھا چُوم لوں اور تمہیں گلے لگا لوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو آپ کی بہادری پر فخر ہے، آپ نے پولیس کا میج مثبت کیا۔ ۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمور زیا-دتی کیس میں بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی محمد بخش اور ان کی بیٹی کی تعریف کی۔یاد رہے کہ سندھ کے علاقہ کشمور میں 4 سالہ بچی سے اجتما-عی زیا-تی کا لر-زہ خ-یز واقعہ پیش آیا جس نے ہر شخص کو لر-زا کر رکھا دیا۔پولیس کے مطابق کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھا-نسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھر اس کی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتما-عی زیاد-تی کی گئی۔ اس صورتحال میں ایس ایچ او محمد بخش نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی اور بیوی کو متاثرہ خاتون کیساتھ ملزما-ن کے پاس بھیجے گا، تاکہ ملز-مان کو معلوم نہ ہو کہ پولیس ان کے تعاقب میں ہے۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تھانیدار محمد بخش کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچی اور ماں کو اپنے گھر میں پناہ دی۔انہوں نے کہا کہ ملز-مان کو پکڑنے کے لیے اپنی بیوی اور بیٹی کو استعمال کیا اور ملز-م رفیق ملک کو پکڑ لیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *