’نواز شریف کو اسرائیل ، امریکہ سے انرجی مل رہی ہے، سعودی عرب ، یو اے ای بھی انہیں سپورٹ کر رہا ہے کیونکہ ۔۔۔ معروف صحافی کے ہوش اڑا دینے والے انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو امریکہ اور اسرائیل سے انرجی مل رہی ہے، آنے والے دنوں میں میاں صاحب کے الفاظ کا چناؤ اتنا زیادہ سخت ہوجائے گا کہ انہیں عام آدمی بھی برداشت نہیں کر پائے گا۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ایاز صادق نے 3 دن پہلے نواز شریف کو فون کرکے کہا ہے کہ ان کے بیان پر یہ رد عمل آیا ہے اور انڈین میڈیا نے اسے بہت زیادہ اٹھایا ہے۔ اس پر نواز شریف نے آگے سے کہا اچھی بات ہے، اس کو اور تیز کرو۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ہمارے ادارے اس وقت حالت جنگ میں ہیں لیکن میاں صاحب ہمارے اہم اداروں کو انڈر پریشر کرنا چاہتے ہیں۔ بھارت باؤلے جانور کی طرح پاکستان پر نظریں رکھے ہوئے ہے۔ میاں صاحب کو اسرائیل اور امریکہ سے انرجی مل رہی ہے، انہیں تنہا نہ سمجھا جائے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ان کی پشت پر کھڑے ہیں۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے بیانیے کی وجہ سے چند لوگ ن لیگ سے الگ ہوں گے لیکن بیانیہ یہی رہے گا اور یہ روز بروز تیز ہوگا، الفاظوں کا چناؤ سخت ہوگا اور اتنا سخت ہوگا کہ اسے عام پاکستانی بھی برداشت نہیں کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.