بریکنگ نیوز:ن لیگ میں پھوٹ، ایک اور لیگی باغی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صف میں اتحاد برقرار نہ رہ سکا، ایک اور باغی رکن اسمبلی کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات، اظہر عباس چانڈیا نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی۔

اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا اور اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات کی شدید مذمت کی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ منتخب نمائندوں کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے، کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔ سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا۔ مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی جانب وسائل کا رخ پہلی بار موڑا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ادارے ہمارا فخر ہیں۔ اداروں کو متنازعہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے اور عوام کی طاقت سے ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اپوزیشن جماعتیں جس شاخ پر بیٹھی ہیں، اس درخت کو ہی کاٹ رہی ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے۔ کل بھی اداروں کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور مسائل حل کیے ہیں۔ آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے۔ اس موقع پر نعیم عباس چانڈیا بھی موجود تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *