چینی پھر مہنگی ہوگئی، کیا ریٹ ہوگیا؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ نے حکومتی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کی قیمت 115 روپے کلو پر پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، یہاں اس کا ریٹ 115 روپے کلو ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں چینی 111 روپے

کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں چینی کا ریٹ 110 روپے کلو جبکہ لاہور، ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور حیدر آباد میں اس کی قیمت 105 روپے ہے۔پاکستان میں سب سے سستی چینی سکھر میں مل رہی ہے جہاں اس کا ریٹ 100 روپے کلو ہے جبکہ فیصل آباد اور خضدار میں چینی 102 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *