ویزہ کے اجراءکی منظوری دیدی

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کے لیے گولڈن ویزہ کے اجراءکی منظوری دیدی
خصوصی ویزے کے حامل افراد کو امارات میں دس سالہ رہائش اختیار کرنے کی اجازت ہو گی

دبئی( 16 نومبر ۔2020ء) متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو گولڈن ویزہ دینے کی منظوری دے دی ہے گولڈن ویزہ کے حامل افراد کو امارات میں دس سالہ رہائش اختیار کرنے کی اجازت ہو گی. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا ہے کہ مخصوص پیشوں سے متعلق افراد گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے افراد کے علاوہ، ڈاکٹرز، کمپیوٹر انجینئر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ اور بائیو ٹیکنالوجی کے حامل افراد گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے مجاز قرار دیے گئے ہیں.دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ گولڈن ریزیڈنسی ہائی سکول کے طلبہ اور ان کے اہلخانہ کے لیے بھی دستیاب ہوگی گولڈن کارڈ ایک طویل مدتی رہائشی پروگرام ہے جس کا اعلان وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے مئی 2019 میں کیا تھا. واضح رہے کہ پچھلے ہفتے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی حکومت نے ایک نیا قانون منظور کیا تھا جس کے تحت غیر شادی شدہ جوڑے کا ساتھ رہنا، لوگوں کا شراب خریدنا اور پینا جرم تصور نہیں کیا جائے گا شراب پینے کیلئے عمر21 سال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے.قبل ازیں شراب کی ترسیل، فروخت اور استعمال کیلئے لائسنس کی شرط عائد تھی یو اے ای کی تمام ریاستوں میں قیام پذیرغیرملکی باشندوں کو وراثت اور طلاق کے متعلق اپنے اپنے ممالک کے قوانین پر عمل درآمد کرنے کی اجازت ہوگی. نئے قانون کے بعد غیر شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ رہنے میں کسی قانونی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا حقوق نسواں کے تحت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور ان کو ہراساں کرنے پر مردوں کو سخت سزا دی جائے گی دبئی میں بیوی کو طلاق دینے کی صورت میں اسی ملک کے قوانین نافذ ہوں گے جہاں شادی ہوئی تھی.

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *