نامزد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نامزد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ علاقے کی محرومیاں دور کرنے اور غربت کا خاتمہ کرنے پر توجہ مرکوز رہے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں نامزد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ایڈووکیٹ نے کہاکہ اعتماد کا اظہار کرنے پروزیراعظم عمران خان کاانتہائی شکرگذار ہوں،علاقے کی محرومیاں دورکرنےاورغربت کاخاتمہ کرنےپرتوجہ مرکوز رہےگی۔انہوں نےکہاکہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانےکےعمران خان کےاعلان پورا کریں گے،گلگت بلتستان 6ماہ میں پاکستان کاصوبہ ہوگا،وزیراعظم عمران خان کاسپاہی بن کرتبدیلی کی بنیاد رکھوں گا۔ایڈووکیٹ خالدخورشید نےکہاکہ وزیراعلیٰ منتخب ہوکروزیراعظم کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے،گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میری پہلی ترجیح ہوگی،گلگت بلتستان کی عوام اورممبران اسمبلی کابھی مشکور ہوں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.