وزٹ ویزہ اور ورک پرمٹ کب بحال ہوں گے

پاکستانیوں کے لیے دُبئی کا وزٹ ویزہ اور ورک پرمٹ کب بحال ہوں گے؟
پاکستان میں اماراتی سفارت خانے کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے باعث ویزوں اور ورک پرمٹ پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے

دُبئی(19 نومبر2020ء ) اماراتی حکام کی جانب سے کورونا وائرس پھیلاو خدشات کے باعث پاکستان سمیت دیگر کچھ ممالک کے شہریوں کو نئے وزٹ ویزا کا اجراء مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔جس کے بعد پاکستانیوں کو نیا وزٹ ویزہ جاری کرنے پر غیر معینہ مُدت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم پہلے سے ویزٹ ویزہ حاصل کر لینے والے پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح ورک ویزہ والے پاکستانیوں کو انٹری پرمٹ جاری کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔پاکستان میں واقع امارات کے سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں پر یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔ اگر پاکستان میں کورونا کیسز کی لہر میں جلد کمی آجائے گی تو ویزہ سروس بحال ہو سکتی ہے۔فی الحال یہ پابندی غیر معینہ مُدت کے لیے ہے۔اماراتی حکام کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ وہ افراد جو پہلے بھی ویزٹ ویزہ پر دبئی کا سفر کر چکے، انہیں بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی گئی، انہیں بھی ویزٹ ویزہ پر دبئی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دبئی امیگریشن نے اس نئی پابندی کے حوالے سے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔دْبئی کی جانب سے وزٹ ویزے پر پابندی والے ملکوں کی تازہ فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ان ممالک میں پاکستان، ترکی، ایران، یمن، شام، عراق، لیبیا، کینیا، صومالیہ ، افغانستان شامل ہیں۔امارات کی امیگریشن اتھارٹی نے پانچ اکتوبر کو گھریلو ملازمین ،سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو ورک پرمٹ جاری کرنے کی بھی اجازت دے دی تھی۔ تاہم اب ان کیٹگریز کے لیے ویزوں کا اجراء بارہ ممالک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *