کیا میرا ڈونا انتہائی غربت کی حالت میں مرے؟ ان کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے تھے ؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیارہو جائیں

بیونس آئرس(مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا نے ایک پرتعیش زندگی گزاری مگر ان کی موت کے وقت ان کے پاس بینک میں کتنی رقم باقی رہ گئی تھی؟ اس حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق میراڈونا کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی موت ایک غریب آدمی کی حیثیت سے ہوئی کیونکہ موت کے وقت ان کے بینک اکاﺅنٹ میں صرف 75ہزار پاﺅنڈ کی رقم پڑی تھی۔

رپورٹ کے مطابق میراڈونا کاکیریئر انتہائی پرکشش رہا جس دوران انہوں نے خطیر دولت کمائی۔ وہ بیلارشین سائیڈ ڈینامو بریسٹ کے اعزازی چیئرمین کے طور پر بھی سالانہ ڈیڑھ کروڑ پاﺅنڈ کماتے رہے۔ اس کے باوجود ان کے بینک اکاﺅنٹ میں اتنی کم رقم نکلنا حیران کن امر ہے۔ تاہم ان کی جائیدادوں، گاڑیوں اور گھروں کی قیمت ا ن کے وکیل کے مطابق 15کروڑ پاﺅنڈ سے زائد بنتی ہے جس کے حصول کے لیے ان کے بچوں کے درمیان قانونی جنگ شروع ہونے کا غالب امکان ہے۔میرا ڈونا کے 2بیٹے اور 3بیٹیاں تھیں اور یہ اولادیں 3مختلف خواتین سے پیدا ہوئیں۔ ان میں سے ایک ان کی بیوی تھی جبکہ باقی دو کے ساتھ ان کا معاشقہ رہا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.