حکومت کی مشکلات بڑھ گئیں ۔۔!!! اپوزیشن متحرک ، ملک بھر میں احتجاج اور لانگ مارچ کا اعلان ،اشارہ دے دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک)مولانا فضل ا لرحمان نے کہا ہے کہ ملتان جلسے سے قبل وہاں کی انتظامیہ جو حرکتیں کر رہی ہے وہ حکومت کا ہی پلان ہے۔

اس لیے اس کے خلاف اگلے جمعے اور اتوار کو پورے ملک کے ضلعی ہیڈ کواٹرز پر احتجاج اور مظاہروں کو اعلان کرتا ہوں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تو سوچا تھا جنوری میں لانگ مارچ کریں گے مگر اب لگتا ہے کہ حکومت چاہتی ہے ہم ابھی سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیں ۔
ہم تحریک کو پرسکون انداز میں آہستہ آہستہ بڑھانا چاہتے تھے مگر حکومت کی حماقتوں نے ہماری تحریک کو تیز کر دیا ہے۔ ہم بہت جلد لانگ مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے اور انشا اللہ بتائیں گے کہ حکومت کی اصل اوقات کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.