عمران خان گھر نہ گئے تو وہ ایک اور اعلیٰ شخصیت کے استعفیٰ کا مطالبہ کریں گے۔۔۔!!! حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) صحافی طاہر ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر عمران خان گھر نہ گئے تو مولانا فضل الرحمان ایک اور اعلیٰ شخصیت کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیں گے۔نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر ملک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ ان کی

تذلیل ہوئی ہے اور یہی ان کی لڑائی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عمران خان کی واپسی کے علاوہ کوئی بات نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان یہ دھمکی بھی دیتے ہیں کہ عمران خان گھر نہ گئے تو وہ ایک اور اعلیٰ شخصیت کے استعفیٰ کا مطالبہ کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے حوالے سے طاہر ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈھائی سال سرد مہری کا مظاہرہ کیا لیکن اب انہوں نے ملاقات پریشر کی وجہ سے کی ہے کیونکہ آصف علی زرداری نواز شریف کو یہ پیغام پہنچا چکے تھے کہ انہوں نے ق لیگ پر ورکنگ مکمل کرلی ہوئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.