جمائما خان نے کونسی فلم بنانے کا اعلان کر دیا؟ مغربی ممالک کے لیے یقین کرنا مشکل، پاکستانی شدت سے انتظار کرنے لگے

لاہور (نیوز ڈیسک ) جمائمہ خان کو عمران خان سے الگ ہوئے اتنا عرصہ بیت چلا مگر آج بھی جب ان کا ذکر آتا ہے تو ساتھ عمران خان کا نام ضرور لگتا ہے۔ایسے لگتا ہے کہ وہ عمران خان سے جدا ہو کر بھی نہیں ہو سکیں۔ عمران خان کو بھی جب جمائمہ خان

کی ضرورت پڑی انہوں نے فوراً اپنا ہاتھ آگے بڑھایا۔ منی اسٹیٹمنٹ ہو یا کوئی اور معاملہ جمائمہ خان نے ہمیشہ عمران خان کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نئی رومینٹک کامیڈی فلم بنانے جاری ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق فلم بے بی ڈرائیور کی اداکارہ للی جیمز ، اسٹار ٹریک: ڈسکوری کے اداکار شہزاد لطیف اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی اداکارہ ایما تھامسن ایک نئے رومینٹک کامیڈی فلم میں کام کرنے کے لئے تیار ہوگئے،جو اگلے مہینے شروع ہوگا۔

اس فلم کی رائٹر اور پروڈیوسر جمائمہ خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاوس کے بینر تلے اسے بنائیں گی جبکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ بالی وڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی، شیکھر کپور کی مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں بنا چکے ہیں۔فلم کا پلاٹ متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیاءکے مابین ہوگا، جمائمہ خان اور شہزاد لطیف کے پاکستان میں خاندانی تعلقات ہیں۔ جمائمہ پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق کرکٹر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں۔بالی وڈ فلم ساز شیکھر کپور کو ان کے پراجیکٹ الزبتھ: دی گولڈن ایج کو 2007 میں اسکر ایواڈ سے نوازا گیا تھا اس فلم میں کیٹ بلانشیٹ نے اداکاری کی تھی۔کہا یہ جا رہا ہے کہ اس فلم میں جمائمہ اور عمران خان کی شادی شدہ زندگی سے متعلق بھی کچھ لمحات شامل کیے جائیں گے۔چونکہ فلم کی کہانی جمائمہ نے خود لکھی ہے اس لیے وہ پاکستان میں اپنے مشاہداتی واقعات بھی ضرور شامل کریں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.