بیرون ملک 4 نئے معاشی وزراء تعینات کرنے کا اعلان ۔۔۔یہ وزیر کن ممالک میں بھیجے جائیں گے؟حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے بیرون ملک 4 نئے معاشی وزیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان لانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی وزیر لندن، واشنگٹن، بیجنگ اور ٹوکیو میں تعینات کیے جائیں گے، معاشی وزرا کی تعیناتی کے لیے سینیئر بیوروکریٹس کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا

ہے، مختلف عہدوں پر تعینات گریڈ 20 اور 21 کے موزوں امیدواروں کی نامزدگیاں فوری طلب کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں سے ماہر افسروں کے نام مانگ لیے گئے ہیں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان حکومتوں سے بھی موزوں افسران کے نام مانگ لیےگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موزوں امیدواروں کی نامزدگیاں 30 نومبر تک فراہم کی جائیں۔ذرائع کے مطابق امیدواروں کا انتخاب مسابقتی عمل سےہوگا، آئی بی اے کراچی تحریری ٹیسٹ لے گا، تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کاوفاقی حکومت کی کمیٹی انٹرویو کرے گی۔ دوسری جانبور خبر کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے حال ہی میں صوبائی کابینہ میں تبدیلیاں کی ہیں جن میں ایک بڑی تبدیلی وزارتِ اطلاعات کا قلمدان ہے۔بے باک بیانات اور حزبِ اختلاف پر سخت تنقید کے حوالے سے مشہور سابق وزیرِ اطلاعات سے یہ قلمدان لے کر فردوس عاشق اعوان کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔فردوس عاشق اعوان اپریل 2020 تک وفاق میں اسی عہدے پر وزیرِ اعظم کے ساتھ رہ چکی ہیں جس کے بعد انھیں وہاں سے ہٹا کر سابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو تعینات کر دیا گیا تھا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے حال ہی میں لاہور کا دورہ کیا تھا جس کے بعد کابینہ میں تبدیلیاں متوقع تھیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *