وزیر اعظم کی سالگرہ!دنیا بھر سے مبارکبادیں، جانتے ہیں عمران خان کتنے برس کے ہوگئے؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان آج25 نومبر بروز بدھ کو68 برس کے ہوگئے۔ وہ25 نومبر1952 کو اکرام اللہ خاں نیازی کے گھر پیدا ہوئے ۔عمران خان کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہوں

گی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اوردرازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم ہیں، انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکومت قائم کی۔ بطور کرکٹر شہرت پانے والے عمران خان نے 1992 میں پاکستان کو پہلا اور اکلوتا کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا۔ انہوں نے اپنی والدہ کی یاد میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال بھی قائم کیا۔ 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھ کر سیاسی میدان میں انٹری ماری اور 22 سالہ جدوجہد کے بعد حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان کی 68 ویں سالگرہ پر سیاسی رہنماؤں ، سماجی و سیاسی کارکنوں کی جانب سے انہیں تہنیتی پیغامات دیے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان بھی اپنے کپتان کی سالگرہ کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ پاکستان میں رات کے 12 بجتے ہی عمران خان کی سالگرہ کی مبارکباد پر مبنی ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.