مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد کے تمام بیانیے

مریم نواز نے نوازشریف کا بیانیہ تبا-ہ کردیا ، 1 دن میں 3 یوٹرن
اپنے انٹرویو میں مریم نواز نے بار بار اسٹیبلشمنٹ اور عسکری قیادت سے بات چیت کے متعلق ہی گفتگو کی حالاں کہ اس سے قبل نوازشریف نے عسکری قیادت سے بات چیت کے متعلق ایک ریڈ کراس لگادیا تھا کہ ان سے تو بات ہی نہیں ہوگی ، اینکرپرسن عمران ریاض خان کا تبصرہ

اسلام اباد ( 13 نومبر2020ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد کے تمام بیانیے کو اڑا کر رکھ دیا ، جس میں پہلا یہ تھا کہ ہم فوج سے بات نہیں کریں گے لیکن مریم نواز نے کہہ دیا کہ ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں ، دوسرا یہ تھا کہ فوج کسی بھی حکومت کو نہ نکالے ، کسی بھی وزیراعظم کو گھر نہ بھیجا جائے لیکن اب مریم کہہ رہی ہیں کہ فوج عمران خان کو گھر بھیج دے ، سابق وزیراعظم نوازشریف کا تیسرا بیانیہ تھا کہ ووٹ کو عزت دو لیکن انہوں نے خود تو ووٹ کو عزت دی نہیں کیوں کہ یہ تو فوج سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار اینکرپرسن عمران ریاض خان نے کیا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں یوں محسوس ہورہا ہے کہ وہ ایک طے شدہ ایجنڈے کے تحت کیا گیا، کیوں کہ اس میں بار بار اسٹیبلشمنٹ اور عسکری قیادت سے بات چیت کے متعلق ہی گفتگو کی گئی حالاں کہ اس سے قبل نوازشریف نے عسکری قیادت سے بات چیت کے متعلق ایک ریڈ کراس لگادیا تھا کہ ان سے بات ہی نہیں ہوگی، ایک طرف تو جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید پر الزامات لگائے گئے اور دوسری طرف ان کے ساتھ ہی مذاکرات کی بات کی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *