بریکنگ نیوز:کورونا وار کر گیا ،پیپلز پارٹی کے سینئیررہنما قمر الزمان کائرہ کے حوالے سے افسوسناک اطلاعات

لاہور(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور گلگت کی انتخابی مہم میں سرگرم عمل قمر زمان کائرہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک بھر میں جاری کورونا کی دوسری لہر نے ایک بار پھر عوام سمیت سیاستدانوں کو بھی اپنی گرفت میں لے رکھا ہے، اور اس بار پیپلز

پارٹی کے سینئر رہنما اور پارٹی کے پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔قمر زمان کائرہ گلگت بلتستان انتخابی مہم میں مصروف عمل تھے اور بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلا رہے تھے، تاہم کچھ دنوں سے وہ گلے میں سوزش اور نزلہ زکام محسوس کر رہے تھے، انہوں نے احتیاطی طور پر کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا، اور گزشتہ رات ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر الزمان کائرہ ٹیسٹ مثبت آنے پر گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اور انہوں نے اسلام آباد میں خود کو 15 دن کے لیے قرنطنیہ کر لیا ہے۔قبل ازیں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر، ان کے بیٹے اور بیٹی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کواپنے گھرمیں قرنطینہ کرلیاہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے کہ احتیاط کریں اور ساتھ ہی میری صحتیابی کیلئے بھی دعا کریں۔اسد قیصر نے کہا کہ مجھے دو تین دن سے بخار کی علامات تھیں، پہلے بھی ٹیسٹ کرایا تھا جو منفی آیا تھا لیکن آج پھر ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آئی، ڈاکٹرز نے مجھے گھر پر رہنےاوراحتیاط کی ہدایت کی ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ میرےبیٹےاوربیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *