حکومت کے انتقام کا حصہ نہ بنیں ورنہ آپ کیلئے مشکل ہوگی۔۔۔!!!لیگی رہنماوں کی سی سی پی اور لاہور سے ملاقات، عمر شیخ کو صاف الفاظ میں دھمکی

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت کے انتقام کا حصہ نہ بنیں ورنہ آپ کیلئے مشکل ہوگی، لیگی رہنماوں کی سی سی پی اور لاہور سے ملاقات، عمر شیخ کو صاف الفاظ میں دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کر

کے پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے تحفظات اورشہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر سینئر رہنمائوں کی سکیورٹی بارے تبادلہ خیال کیا ۔مسلم لیگ (ن) کے وفد میں ایاز صادق ،رانا مقبول، کرنل(ر)مبشرجاوید،عظمی بخاری، رانا ارشد اورسیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر رہنماشامل تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق سی سی پی او نے کہا کہ لاہور پولیس قانون کے مطابق فرائض سرانجام دے رہی ہے، پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنائے گی ۔لاہور پولیس کسی سیاسی مہم کا آلہ کار نہیں بنے گی، قانون کے مطابق فرائض سرانجام دئیے جائیں گے۔اس دوران ن لیگی رہنماوں نے سی سی پی او کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے آلہ کار نہ بنیں ورنہ آپ کیلئے مشکل ہوگی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سی سی پی او کو باور کروایا ہے کہ آپ کی وفاداری ریاست پاکستان کے ساتھ ہونی چاہیے ،اگر سی سی پی او آئین و قانون کے مطابق نہ چلے تو ان کے دفتر کا گھیرائو اور دھرنا بھی دیا جا سکتا ہے ۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ شہباز شریف کو کمر کی شدید تکلیف کے باوجود بکتر بند گاڑی میں لاہور کی سڑکوں پر گھمانا بدترین سیاسی انتقام ہے ،عمران خان کی خواہش اپنی جگہ لیکن جیل سے عدالت اور واپس جیل لانا سی سی پی او کی ذمہ داری ہے ،ہم نے سی سی پی او کو وارننگ دی ہے کہ یہ بات اب مزید برداشت نہیں ہو گی ،قبل از مسیح زمانے میں مخالفین کو اذیتیں پہنچانا عام تھا لیکن آج ایسا نہیں ہو سکتا ،اس سے لیگی ووٹروں میں تشویش ہے ،افسران اپنے رویوں کو تبدیل کریں اور کسی حکمران کے اندھے انتقام کا ساتھ نہ دیں۔نیب چیئرمین سے مطالبے پورے نہ ہونے پر اینٹی کرپشن کو آگے لایا گیا ہے ،ہمارے ساتھیوں پر بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں ،سرکاری افسران ریاست کے افسر بنیں شہزاد اکبر کے پٹھے نہ بنیں ،ہم غیر قانونی اقدامات کو لازمی روکیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *