1دسمبر سے رات گئے شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد

حیدر آباد (ویب ڈیسک) عالمی وباء کی دوسری لہر سے بچاؤ کے لیے حیدرآباد میں یکم دسمبر سے رات میں شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تقریبات صرف اور صرف دن میں ہوسکیں گی۔

سرکلر کے مطابق شادی اور دیگر تقریبات صبح ساڑھے 11 بجے سے دوپہر ساڑھے 3 بجے تک کی جاسکیں گی، ایس او پیز کے تحت شادی اور دیگر تقریبات کی صرف آوٹ ڈور اجازت ہوگی۔
یہ ہدایات نامہ یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا، حیدرآباد میں بازار، مارکیٹ اور دکانوں پر کپڑوں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، شہریوں کو بند جگہ پر رش سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.