پاکستان سے عمرہ زائرین کی پہلی دو پروازیں حجاز مقدس پہنچ گئیں

پاکستان سے عمرہ زائرین کی پہلی دو پروازیں حجاز مقدس پہنچ گئیں
زائرین عمرہ ادائیگی سے قبل 3 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے، قرنطینہ کے بعد زائرین گروپ کی شکل میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے

لاہور (۔ یکم نومبر2020ء) پاکستان سے عمرہ زائرین کی پہلی دو پروازیں حجاز مقدس پہنچ گئیں، زائرین عمرہ ادائیگی سے قبل 3 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے، قرنطینہ کے بعد زائرین گروپ کی شکل میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے عمرہ زائرین کی اسلام آباد اور لاہور سے پہلی دوپروازیں 96 عمرہ زائرین کو لے کرجدہ پہنچ گئی ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ زائرین عمرہ ادائیگی سے قبل 3 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ قرنطینہ کے دوران زائرین کو کھانے پینے کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ قرنطینہ میں تین روز مکمل ہونے کے بعد زائرین گروپ کی شکل میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ معتمرین کا سعودی عرب میں قیام 10روز کا ہوگا۔دوسری جانب عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی حج وعمرہ کمیٹی کے رکن اور مکہ معظمہ میں ایوان صنعت وتجارت کی ہوٹلنگ کمیٹی کے رکن ھانی العمیری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے بہت بڑی تعداد میں فرزندان توحید عمرہ کی ادائی کی خواہش رکھتے ہیں۔عمرہ کی ادائی مزید آسان بنانے کے لیے حکومت نے عمرہ پروگرام آن لائن فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کی خریداری کے بعد عمرہ کے خواہش مند حضرات آن لائن بکنگ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ پروگرام خریدنے والا کوئی بھی غیرملکی مسلمان عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے بعد ہوائی جہازوں کی ٹکٹ، مواصلات، ہوٹلوں میں قیام،عمرہ کی ادائی سے متعلق معاون کمپنی اور دیگر ضروری مراحل کی بکنگ کرسکتا ہے۔

العمیری کا کہنا تھا کہ اس وقت سعودی عرب میں عمرہ کی سہولت فراہم کرنے والی 531 کمپنیاں اور ٹور آپریٹرز کام کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ عمرہ کی بکنگ کے لیے اس وقت 32 آن لائن بین الاقوامی پلیٹ فارم کام کر رہے ہیں جب عمرہ مناسک کے حوالے سے 6500 غیرملکی ایجنٹ مصروف عمل ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.