ناراضگی۔!! گلے شکوے دور، وزیراعظم عمران خان کا اتحادیوں سے ملنے کا فیصلہ، بڑا بریک تھرو سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کے گلے شکوے دور کرنے کافیصلہ کیا ہے،چودھری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے وزیراعظم ان کی رہائشگاہ جائیں گے۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم اسلام آبادروانگی سے قبل چودھری شجاعت کی عیادت کریں گے، وزیراعظم عمران خان چودھری شجاعت سے سیاسی صورتحال پر

تبادلہ خیال کرینگے، ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے بھی ملاقات کریں گے۔دوسری جانب ایک اور خبر کےمطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو آج لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی، اور راوی پروجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور کابینہ اراکین سے ملاقات کریں گے، صحت کے جاری منصوبوں سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ذرایع نے بتایا کہ وزیر اعظم کو پنجاب میں کرونا سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 59 مریض جاں بحق ہوئے۔وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح بھی متوقع ہے، افتتاحی تقریب کو سافٹ انوگریشن کا نام دے کر 8 کلب منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وزیر اعظم 8 کلب میں اس منصوبے کا افتتاح کر سکتے ہیں۔540 میٹر طویل انڈر پاس پر گزشتہ سال کام شروع ہوا تھا، ایک ارب 17 کروڑ کی لاگت سے اس انڈر پاس سے روزانہ ایک لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.