جدہ میں مقیم پاکستانی تارکین کے لیے اہم اعلان ہو گیا

جدہ میں مقیم پاکستانی تارکین کے لیے اہم اعلان ہو گیا
جدہ کے 9 علاقوں میں پیر سے منگل تک پانی کی سپلائی بند رہے گی

جدہ( 14 نومبر2020ء ) جدہ میں لاکھوں پاکستانی آباد ہیں، جنہیں بجلی، پانی اور گیس کی سہولیات کے حوالے سے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا کیونکہ سعودی عرب کے تما م علاقوں میں ان بنیادی سہولایات کی بلاتعطل فراہمی جاری رہتی ہے۔ تاہم اگلے چند روز جدہ میں رہنے والوں پر بھاری گزرنے والے ہیں۔ کیونکہ جدہ کے کچھ علاقوں میں پانی بند رہے گا۔جدہ کمشنری کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے کے پانچ روز کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی بند رہے گی۔ جس کی وجہ اہم سڑکوں کی مرمت اور تکمیل کاکام ہے۔ کمشنری کے مطابق سوموار 16 نومبر سے لے کر جمعة المبارک یعنی 20 نومبر تک پانی کی سپلائی بند رہے گی۔ پانی کی یہ بندش 9 علاقوں الفیصلیہ، الروضہ، السلامہ، النعیم، المحمدیہ، الزھرہ، النھضہ، الخالدیہ اور البوادی میں ہو گی۔اس لیے وہ پانی کی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کا ذخیرہ پہلے سے اکٹھا کر لیں اور ان پانچ دنوں میں کم سے کم پانی استعمال کریں۔ کمشنری کی جانب سے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ صاری سٹریٹ اور کنگ فہد روڈ چوک پر مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے پانچ روز تک 9 علاقوں میں پانی کی سپلائی بند رہے گی۔ صاری سٹریٹ اور کنگ فہد چوک کا پُل بھی تعمیر کی جا رہا ہے، اس دوران پانی کی نئی سپلائی لائن بھی بچھائی جا رہی ہے۔جس پر کئی روز لگ سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے پانچ روز تک ان علاقوں کے مکینوں کو پانی کی سپلائی بند رہے گی۔ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں۔ واضح رہے کہ جدہ، ریاض ، مکہ اور مکرمہ میں روزگار کی غرض سے لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں جو مختلف شعبوں میں کام کر کے اپنا اور پاکستان میں مقیم اپنے گھر والوں کا پیٹ بھر رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *