وزیراعظم عمران خان کی گلگت بلتستان میں سیاسی تقریر ، الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تر جمان سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان گلگت بلتستان میں سیاسی تقریر کرکے انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ترجمان آصف زرداری کے مطابق الیکشن کمیشن عمران خان کے غیر قانونی عمل کا نوٹس کیوں نہیں لیتا ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا ء

بھی گلگت بلتستان کے انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ۔انہوںنے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم کاگلگت بلتستان جانا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داری پوری کرے عمران خان کے خلاف کارروائی کرے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرا کا گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانا غیر قانونی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.