دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے قوم کو بڑی خوشخبر ی سنا دی

چلاس(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے دیامر بھاشا ڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے، ڈیم سے لوگوں کو روزگار ملے گا اور معیشت مستحکم ہوگی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دیامربھاشاڈیم سائٹ کادورہ کیا ہے، وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ چیئرمین واپڈ

ا مزمل حسین نے وزیراعظم کو ڈیم پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دیامربھاشاڈیم ملک کے لیے اہم ترین منصوبہ ہے،ڈیم سے لوگوں کوروزگارملے گااورمعیشت مستحکم ہوگی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج گلگت کے دورے پر ہیں ،انہوں نے گلگت کے یو م آزادی کی مناسبت سے تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبے کادرجہ دینا ہے،صوبے کا درجہ دینے کافیصلہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ اب تک پورازور معیشت ٹھیک کرنے پر تھا،اب قانون کی بالادستی پر بھی اتنا ہی زورلگاﺅں گا،ان کو اب میں خودیکھوں گا،ملک کے طاقتور مجرموں کو زیرقانون لاﺅں گا،قوم دیکھے گی کہ کس کی ٹانگیں کانپتی ہیں اور کس کو پسینہ آتا ہے؟

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.