لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو بھی کورونا ہوگیا

کورونا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو بھی کورونا ہوگیا

اسلام آباد ( آن لائن) کورونا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہنے والے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو بھی کورونا ہوگیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے ایک ٹویٹ کرکے بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا 9 نومبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سے وہ آئسولیشن میں ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق جنرل محمد افضل کا علاج بریگیڈیئر ارشد کر رہے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے آئسولیشن کے دوران گھر سے کام جاری رکھیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *