پاک فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل

آئی جی سندھ واقعہ ، پاک فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل ، متعلقہ افسران کو ہٹا دیا گیا
کراچی ( آن لائن )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے آئی جی سندھ واقعے میں ملوث سندھ رینجرز اور انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کے افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق مزارقائد بے حرمتی معاملے پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی ،آئی جی سندھ کے واقعے کی انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی،کورٹ آف انکوائری کی سفارشات پر متعلقہ افسران کو ذمے داریوں سے ہٹادیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضابطے کی خلاف ورزی پرافسران کیخلاف کارروائی جی ایچ کیو میں کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ’کورٹ آف انکوائری کی تحقیقات کے مطابق 18/19 اکتوبر کی درمیانی شَب پاکستان رینجرز سندھ اورسیکٹر ہیڈ کوارٹرز ISI کراچی کے افسران مزارِ قائد کی بے حرمتی کے نتیجے میں شدید عوامی ردِ عمل سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں مصروف تھے‘۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *