پاک فوج نے اپنا وعدہ نبھا دیا۔۔!! اب سندھ پولیس میں بغاوت کرنے والے پولیس افسران کے ساتھ کیا ہونا چاہیئے؟ وفاقی حکومت کا بڑا مطالبہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کراچی واقعے پر پاک فوج نے تو اپنے افسران کے خلاف ایکشن لے لیا اب سندھ پولیس بھی بغاوت کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کرے۔

شبلی فراز نے پرویر کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد کی بے حرمتی پر بہت سے شہری مشتعل تھے، اگر پولیس بروقت مقدمہ درج کر لیتی تو حالات اتنے پیچیدہ نہ ہوتے۔عوام کا رینجرز پر دباؤ آیا تو انہوں نے آئی جی سے رابطہ کیا،اور کہا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو معاملہ پیچیدہ ہو جائے گا.

اس معاملے پر فوج نے اپنے فیصلے لے لیے جس کی ہم قدر کرتے ہیں۔اس بات کو سراہتے ہیں کہ پاک فوج کا خود احتسابی کا عمل حرکت میں آیا۔انہوں نے اپنے دو افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔شبلی فراز نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اس معاملے میں سندھ حکومت کی انکوائری رپورٹ کو بھی دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بتانا ہے کہ کیا ان کی پولیس اور آئی جی سندھ بھی اپنے افسران کے خلاف انکوائری کریں گے جنہوں نے ایک قسم کی بغاوت کر دی تھی۔پورے سندھ کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔اب سویلین کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ ہم مثال قائم کریں، جو غلط ہے وہ غلط ہے وہ کیونکر بغاوت کر سکتے ہیں۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت بھی اس بات کی ذمہ دار ہے اور اسے ایکشن لینا چاہئیے کہ وہ کیا واقعات تھے کہ سندھ پولیس افسرامن نے ڈیوٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اب سندھ حکومت نے ثابت کرنا ہے کہ وہ بھی قانون کی حکمرانی کو نافذ کریں گے تاکہ احساس پیدا ہو کہ ڈسپلن اور احتساب ہر جگہ ہے۔سندھ حکومت نے بتانا ہے کہ کیا ان کی پولیس اور آئی جی سندھ بھی اپنے افسران کے خلاف انکوائری کریں گے جنہوں نے ایک قسم کی بغاوت کر دی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *