وزیراعظم عمران خان حافظ آباد جاتے جاتے اچانک کہاں پہنچ گئے؟حیران کر دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی دربار بابافرید الدین مسعود گنج شکر کے مزار پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی، ملکی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی ،ڈی پی اوآفس پاکپتن میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ ،وزیراعظم عمران خان کی آمد پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف نے استقبال کیا، حفاظت کے سخت حفاظتی

انتظامات کیے گئے تھے ، دریں اثنا وزیر اعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ اپنی چوری بچانے کیلئے نوازشریف ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں ،آج کل سر کس لگانے والوں نے 30سال تک ملک کو لوٹا ،ان کا مقابلہ عمران خان سے ہے ، جتنے جلسے مرضی کرلیں ،جب تک ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کریں گے تو انہیں نہیں چھوڑوں گا،ان لوگوں نے مجھے بلیک میل کر نے کی کوشش کی جب ناکام ہوئے تو اداروں کے خلاف سازش شروع کر دی ، میری وجہ سے نہیں مولانا فضل الرحمن کی وجہ سے اسلام محفوظ نہیں ہے ،چیلنج کرتا ہوں میرے علاوہ کس نے ناموس رسالتۖ کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا؟ ہم قانون کی بالادستی کیلئے کام کررہے ہیں، ان کے دور میں نیب غلام تھی آج آزاد ہے ،نوازشریف جیسے میر جعفر، میر صادق اور میر ایاز صادق کامقابلہ کروں گا،پاکستان جیسی ہیلتھ انشورنس ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں۔ اس شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حافظ آباد یونیورسٹی اور ضلعی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ دونوں آپ کی ضرورت ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 2021تک تمام پنجاب کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ ملے گا اور ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت ہوگی جبکہ حافظ آباد جیسے علاقوں میں پرائیوٹ ہسپتال بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امیر ترین ملکوں میں بھی یہ ہیلتھ سروس نہیں جو پاکستان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت دوبارہ اس لیے ملی کیونکہ وہاں غربت 28 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی تھی۔وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ بڑے لوگوں نے روٹی، کپڑا اور مکان کی بات کی تاہم ہم نے پہلی مرتبہ لوگوں کو مکان دیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *