وزیراعظم کا پیپلز پارٹی کیساتھ NRO ہو چکا۔۔۔!!! آصفہ بھٹو کو کس بنیاد پر میدان سیاست میں آگے لایا گیا؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آپ لوگ مانے یا پھر نہ مانیں ،عمران خان کا پاکستان پیپلز پارٹی کیساتھ این آر او ہو چکا ہے ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری بہن بھائی دونوں سے چھوٹی ہے اور وہ آصف علی زرداری کی بچوں میں بے حد عزیز ہیں ، سابق صدر نے اسے خود سیاست سے دور رکھا ہے لیکن اب وہ ملتان جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نمائندگی کریں گی اور وہ وہاں پر تقریر بھی کریں گی ۔
سینئر صحافی کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان کے سامنے عجیب قسم کی سیاست کھڑی ہو چکی ہے ۔ آصف زرداری نے عمران خان کے سامنے اپنے بیٹے کو کھڑا کر دیا ، اب یہاں پر نواز شریف ، آصف علی زرداری ، محمود اچکزئی ، مولانا فضل الرحمان کا مقابلہ تو سمجھ میں آتا ہے لیکن سابق صدر نے وزیراعظم عمران خان کے مدمقابل اپنے بچوں کو کھڑا کر دیا ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ وزیراعظم کی پوری ٹیم ان کے بچوں کو جواب دینے میں مصروف ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرے مطابق پی ٹی آئی والے اسے مانے یا نہ مانیں لیکن وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مابین این آر او ہو چکا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.