آج کی بڑی بریکنگ نیوز: دہشت گردی کی عدالت نے حافظ سعید کے بعد کالعدم جماعت الدعوۃ کے ایک اور مرکزی رہنما کو قید کی سزا سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما محمداشرف کو بھی 6ماہ قید کی سزا سنا دی۔جمعہ کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر 1کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 26/19کی سماعت ہوئی ۔ اس موقع پر گواہوں کے بیانات

مکمل ہونے کےبعد عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔ عدالت نے دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔واضح رہے کہ ایک دن قبل کالعدم جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت چار رہنماؤں کے خلاف بھی جج ارشد حسین بھٹہ کی طرف سے ہی فیصلہ سنایا گیا اورانہیں ساڑھےدس،دس سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔کالعدم جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف کل اکتالیس مقدمات درج ہیں جن میں سے اب تک 25مقدما ت کے فیصلے سنائے جاچکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *