کیپٹن صفدر انکوائری رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ ۔۔۔۔محمد زبیر نے فتح کا اعلان کرتے ہوئے ناقابل یقین دعویٰ کرد یا

کراچی(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ نے ہمارے موقف کی تصدیق کر دی ہے، ہم اگر آواز اٹھاتے ہی نہیں تو اس قسم کی کارروائی نہ ہوتی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیراعظم سمیت سب نے ہمارا مذاق اڑایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کے بعد ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی ہے، قانون میں ایسے عمل کی گنجائش ہی نہیں جس پر ایسی کارروائی ہوتی۔ سابق گورنر سندھ کا کہناتھا کہ ہم آج بھی کہتے ہیں سب کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔ ہم اگر آواز اٹھاتے ہی نہیں تو اس قسم کی کارروائی نہ ہوتی۔ان کا مزید کہناتھا کہ نوازشریف کا بیانیہ واضح ہو گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کے بعد کی صورتحال دیکھ کر نیا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *